علما ء اور مدارس کو چھیڑنے والے حکمرانوں کا حشر روز روشن کی چرح عیاں ہے: سید گوہر شاہ 

علما ء اور مدارس کو چھیڑنے والے حکمرانوں کا حشر روز روشن کی چرح عیاں ہے: سید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) سابق رکن قومی اسمبلی اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ علماء اور مدارس سے چھیڑنے والے حکمرانوں کا حشر روز روشن کی طرح عیاں ہے۔موجودہ نازک صورتحال میں جہاں ختم نبوت، مدارس، مہنگائی، معیشت اوربے روزگاری کے مسائل ہیں عین اسی وقت فوج کے ترجمان نے مدارس کا مسئلہ اٹھا کر عوام کیلئے بے یقینی کی صورتحال پیدا کر دی۔ جماعت چہارم کے اسلامیات سے ختم نبوت اور جہاد کے باب ختم کرانے سے عمران خان کی حکومت کا اصلی روپ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ وہ اسفندیار باچا کی رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ اور تحصیل تنگی کے عاملہ مشترکہ اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحصیل تنگی کے امیر مولانا کمال شاہ،حاجی دانشمند، حاجی حنیف اللہ حسرت، مولانا نجیب، حاجی عبدالرحمان، مولانا جمیل احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ فوج ایک معزز ادارہ ہے۔ ملک کی سالمیت اور تحفظ کیلئے فوج کے گرانقدر خدمات اور قربانیاں ہے لیکن موجودہ نازک صورتحال میں جہاں ختم نبوت، مدارس، مہنگائی، معیشت اوربے روزگاری کے مسائل ہیں عین  اسی وقت فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مدارس کا مسئلہ اٹھا کر عوام کیلئے بے یقینی کی صورتحال پیدا کر دی جبکہ پشتون مومنٹ کو مدارس کے ساتھ منسلک کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ پشتون مومنٹ کے متعلق فوج کے پاس جو ثبوت ہے جے یوآئی کا ان سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ جو مدارس دہشت گردی میں ملوث ہو ان کے خلا ف ثبوت کے ساتھ کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس امن کے گہوارے ہیں۔ علماء ریاست کے وفادار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلاف کے نقش قدم پر چل کر مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اغیار کے تمام سازشیں ناکما بنا دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیروں کے اشاروں پر پر امن ماحول کو خراب نہیں کرانا چاہیے۔ جمعیت علمائے اسلام واحد مذہبی سیاسی جماعت ہے جو ریاست کے ساتھ وفادار اور آئین کے پاسدار ہے۔علماء اور مدارس سے چھیڑنے والیے حکمرانوں کا حشر روز روشن کی طرح عیاں ہے۔جماعت چہارم کے اسلامیات سے ختم نبوت اور جہاد کے باب ختم کرانے سے عمران خان کی حکومت کا اصلی روپ عوام کے سامنے آچکا ہے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اپنے اسلام کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور جماعت چہارم کے اسلامیات میں جہاد اور ختم نبوت کے باب شامل کریں۔