رستم میں بدبخت بھائیوں نے ملکر سگے بھائی کوخون میں نہلادیا

رستم میں بدبخت بھائیوں نے ملکر سگے بھائی کوخون میں نہلادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں خون سفید ہو کر بھائیوں نے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔ایک ملزم گرفتار دو فرار ہونے میں کامیاب۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ بھائی خان گرہ کول کے رہائشی صیاد علی ولد غنی رحمان نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنے کھیتوں میں کام میں مصروف تھے کہ اسی دوران ملزمان ننگریز، جنگریز اور رئیس خان پسران غنی رحمان آکر ہم پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا بھائی شارس خان لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ عناد جائیداد تنازعہ بتایا جا رہا ہے پولیس تھانہ رستم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔