عوام کو طب کی مفت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر عابد حسین

عوام کو طب کی مفت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر عابد حسین

  



چارسدہ (بیورو رپورٹ) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ ڈاکٹر عابد حسین نے کہا ہے کہ عوام کو مفت طبہ سہولیات اور بہتر علاج معالجہ کی فراہمی نصب العین ہے۔ مریضوں کے مشکلات کے حل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا۔ ہسپتال کی تعمیر و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ہسپتال کے وسائل کو ذاتی مفاد کیلئے کسی کو استعمال کی اجازت نہیں دی جائیگی اور انہی وسائل کو عوام پر ہی خرچ کیا جائیگا۔وہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین نے کہا کہ عوام کو بہتر اور مفت علاج کی فراہمی نصب العین ہے۔ ہسپتال کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے وسائل کو ذاتی مفاد کیلئے کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور انہی وسائل کو غریب مریضوں پر خر چ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دستیاب تمام تر سہولیات کو بروئے کا لا رہے ہیں۔ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے سہولت کیلئے اپریشن تھیٹر، ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ اور ڈینٹل او پی ڈی میں مریضوں کو رات کے اوقات بھی سہولت میسر ہو گی۔ اس کے علاوہ نومولود بچوں کیلئے نرسری وارڈ قائم کیا جائیگاجس کا مقصد بچوں کو کسی بھی بیماری سے بچاؤ کیلئے موقع پر طبی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز مریضوں کے خدمت کو اپنا شغار بنائینگے تاکہ غریب مریضوں کو بر وقت علاج کی فراہمی ممکن ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہسپتال کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں کیونکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...