تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کی بے عزتی برداشت نہیں،لعل محمد لعل

تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کی بے عزتی برداشت نہیں،لعل محمد لعل

  



چارسدہ (بیورو رپورٹ) تجاوزات کی آڑ میں تاجر برادری کی بے عزتی بر داشت نہیں کی جائیگی۔ سرکاری اداروں سے کسی قسم کا اختلاف نہیں لیکن تاجروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار تاجر اتحاد حق پرست کے مرکزی صدر لعل محمد لعل اور جنرل سیکرٹری میاں رحم باچا نے چارسدہ کے سیاسی قیادت کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں ضلع ناظم فہد ریاض خان، جے یوآئی کے سابق ایم این ایز مولانا سید گوہر شاہ، مولانا غلام محمد صادق، اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل بشیر خان عمر زئی، تیمور خٹک، میاں سلیم شاہ، بنارس خان راہی، جے یوآئی کے مولانا عبدالرؤف شاکر، شیر خان، تحریک انصاف کے جہانگیر رضا، قومی وطن پارٹی کے الحاج محمد ہاشم خان اور زبیر اللہ کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں اور تاجر برادری کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں تاجر رہنماؤں نے کہا کہ چارسدہ شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور علاقے کے معززین ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں تجارتی سر گرمیوں کو فروع دیا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...