ٹی ایم او کوہاٹ نے ادارے کی ڈوبتی کشتی کو کنارے تک پہنچایا،سخی بادشاہ

ٹی ایم او کوہاٹ نے ادارے کی ڈوبتی کشتی کو کنارے تک پہنچایا،سخی بادشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم او کوھاٹ احسان اللہ خان نے ادارے کی ڈوبتی کشتی کو کنارے تک پہنچانے کی ذمہ داری سنبھال لی چند ہی ماہ میں ذاتی دلچسپی اور مسلسل کوششوں سے ادارے کے ملازمین کے مسائل حل ہونے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے سیکرٹری سخی بادشاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا جب سے موجودہ ٹی ایم او نے کوھاٹ میں چارج سنبھالا ہے وہ ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں جس کی ایمپلائز یونین بھرپور حمایت کرتی ہے ٹی ایم اے میں بڑا مسئلہ ملازمین کی تنخواہوں کو پنشن کا تھا جو ٹی ایم او نے حل کر دیا ہے اور تمام ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن اور دیگر واجبات کی یکمشت ادائیگی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں دوسری جانب ورکروں کو اوور ٹائم ایمانداری سے ادا کیا جا رہا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی یونین سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ٹی ایم او کوھاٹ تمام کام میرٹ اور اصولوں کے مطابق کر رہا ہے جس کی وجہ سے بعض عناصر انہیں پسند نہیں کرتے اور فرشتہ صفت ٹی ایم او کی کردار کشی کر رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے مختلف پلازوں اور مالی معاملات میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف ٹی ایم او کی کارروائی کی بھی حمایت کی اور کہا کہ عرصہ دراز کے بعد ٹی ایم اے کوھاٹ تو ایک مخلص اور ایماندار افسر ملا ہے جس نے ماہانہ ریکوری 50 لاکھ تک پہنچا دی ہم ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے ٹی ایم او کے ہر اقدام کا ساتھ دیں گے۔