کوھاٹ کی سرکاری عمارتوں پر سے قومی پرچم غائب ہونے لگے

کوھاٹ کی سرکاری عمارتوں پر سے قومی پرچم غائب ہونے لگے

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کی سرکاری عمارتوں پر سے قومی پرچم غائب ہونے لگا کے ڈی اے کمپلیکس کے بعد ٹی ایم اے سے بھی پرچم غائب‘ تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے میں واقع سرکاری دفاتر کے اوپر لہراتا قومی پرچم کئی مہینوں سے غائب ہے اس حوالے سے کئی بار اخبارات میں خبریں بھی شائع ہوئیں اور ضلع ناظم نسیم آفریدی کے نوٹس میں بھی لایا گیا مگر افسوس کہ کسی نے اس بات کو سیریس نہ لیا دوسری جانب گزشتہ کئی دنوں سے ٹی ایم اے کوھاٹ کے سبزہ زار میں لہراتا قومی پرچم بھی دکھائی نہیں دے رہا اہلکاروں کے مطابق پرچم پھٹ چکا ہے اور تاحال نیا پرچم نہیں لیا جا سکا جو کہ کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ اور چیئرمین ڈیڈک کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوھاٹ کے ان دفاتر میں بیٹھے بظاہر محب وطن افسران کی نااہلی پر سرزنش کرتے ہوئے دونوں مقامات پر پرچم لہرائے جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...