موضع چابیان کے باشندوں کا بدھو ثمر باغ کے قبضہ گروپ کیخلاف مظاہرہ

موضع چابیان کے باشندوں کا بدھو ثمر باغ کے قبضہ گروپ کیخلاف مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)چابیان کلے دلہ زاک روڈکے رہائشیوں نے بدثمرباغ کے قبضہ گروپ کے خلاف پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر انتظامیہ اور پولیس کیخلاف نعرے درج تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سردارخان اورنورالاسلام دیگر کاکہناتھاکہ انہوں نے اپنی اراضیات قاضی شاکر،قاضی چمن،قاضی فردوس،قاضی اخترپسران عبدالرب ساکنان چابیان کلے کو480جرب اراضی 1915تا1974تک کھیتی باڑی کیلئے اجارہ پردی تمام جائیداد کے انتقالات ہمارے پاس ہیں لیکن اب مذکورہ افرادمقامی پٹواری اعجازخان کی ملی بھگت سے اراضی پر قابض ہوگئے ہیں اور یہ جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہیں اس تنازعے میں اب تک چارانسانی جانوں کا ضیاع ہوچکاہے اہم نے کئی بار مقامی پولیس کودرخواست دی مگرکوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ پولیس ٹال مٹول کرتی ہے اوران کی ایف آئی آردرج نہیں کراتی انہوں نے وزیراعلیٰ اورآئی جی پی خیبرپختونخواسے مطالبہ کیاکہ قبضہ گروپ بااثرشخصیات قاضی برادران سے ہماری جائیدادیں واگزارکرائی جائے اگران کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو وہ راست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر