مملکت خداداد پر آنچ نہیں آنے دی جائیگی،محمد واصل
دیر بالا(نمائندہ پاکستان) استحکام پاکستان تنظیم کے مرکزی چیرمین محمدواصل نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس پر کبھی آنچ نہیں دیں گے۔ملک کی سلامتی کیلئے ہم پاک فوج و فورسزکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ملکی اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کی قلع قمع کرکے قیام آمن کیلئے کوشاں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پھیلائے ہوئے دیوار کی طرح ساتھ ہونگے۔ پی ٹی ایم والوں کی ملک کے خلاف اقدامات اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے شدید مخالفت کرتے۔ان خیالات کا آظہار چیرمین استحکام پاکستان تنظیم محمدواصل نے دیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری عبداللہ خان،اکسیراعظم،شہبازخان و دیگر سمیت شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔ مرکزی چیرمین استحکام پاکستان محمد واصل نے کہا کہ ہمارے تنظیم نے چار سالوں سے ضلع خیبر،اورکزئی،مہمند سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پہلے سے ملکی استحکام کو دوام بخشنے سمیت کرپشن اور کرپٹ افراد کے خلاف کام کررہے ہیں۔کیونکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور تمام محب وطن پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس میں ہمارے ساتھ مخلصانہ کوششوں میں خود کوشامل کرکے پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔محمد واصل خان نے کہا کہ ملک میں پچھلے گیارہ سالوں میں جس سے طرح دہشتگردی کی ایک لہر چلی اور اس نے پرآمن علاقوں کے شہریوں سمیت لوگوں کی زندگیاں لینے کے ساتھ نظام زندگی شدید متاثر کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے جنگ میں جس طرح پاک فوج،پولیس سمیت دیگر فورسز نے قربانیاں دیکر آمن وآمان بحال کی۔اس لئے ہم سب عہد کرتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ ہے اور آئندہ بھی ہونگے انہوں نے کہا کہ کسی ملک،علاقے میں ہر انسان کیلئے آمن اولین ترجیح ہوتی ہے اگرآمن نہ ہو تو پھر سب تبا ہ ہوبرباد ہوجاتے ہیں، افراتفری کی فضا میں نہ کو ئی سیاستدان سیاست کرسکے گی،کاروباری کاروبار اور ملازم پیشہ افراد نوکری نہیں کرسکتا۔ واصل خان اور عبداللہ نے کہا کہ آج ہم نے دیرمیں بھی عہد کیا کہ ہم یہاں بھی ضلعی اداروں انتظامیہ،پولیس سمیت فورسزکے ملک اور ضلع کیلئے کئے جانے والے کاوشوں میں اپنا کردار ادا کرکے اپنا فرض پورا کرنے کی کوشش کرینگے۔اوراداروں سمیت پرآمن شہریوں کی زندگی پر آنچ نہیں آنے دینگے۔انہوں نے کہ پی ٹی ایم کے منظور پشتین کا ملک اور ملکی اداروں کے خلاف غلط اور منفی سرگرمیوں کے خلاف ہے انہیں واضح کرتے ہیں ایسا کرنے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ ایسے حرکتوں سے ملک کمزورہوجاتاہے۔تقریب کے شرکاء سیکرٹری جنرل عبداللہ کی جانب سے پیش کئے کئی قرار دادوں کو منظور کرکے کہا کہ ہم نے صوبہ بھر میں لاپتہ افراد کے تلاش کیلئے اعلی حکام سے ملاقاتیں کرکے رہنمائی اور انکی تلاش میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کئی درجنوں لاپتہ افراد کو اپنے پیاروں سے ملوایا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج سمیت دیگر ملکی اداروں سے لاپتہ افراد میں تعاون کرتے ہیں اور جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہوں انہیں سزا دیں اور جو بے گناہ لاپتہ افراد ہے اور سالوں سے اپنے خاندانوں سے بچھڑے ہیں انہیں بازیاب کراکے انکے غمزدہ خاندانوں تک پہنچایا جائے۔کیونکہ انکے خاندان گھر آنے میں کئی سالوں سے انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیرکی تاریخ گواہ ہے انکے سینکڑوں افراد نے کشمیرجنگ میں بھی شہادتیں اور قربانیاں دی ہیں۔اور ہم بھی ملکی سلامت کیلئے کسی قربانی دینے گریز نہیں کریں گے۔