حلقہ کے کونے کونے تک گیس پہنچانے کیلئے پر عزم ہوں،ظاہر شاہ طورو

حلقہ کے کونے کونے تک گیس پہنچانے کیلئے پر عزم ہوں،ظاہر شاہ طورو

  



مردان (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہاہے کہ حلقہ پی کے 52کے کونے کونے تک سوئی گیس پہنچانے کا عزم کررکھاہے اور 2023ء تک کوئی بھی علاقہ گیس سے محروم نہیں رہے گا وہ اپنے حلقہ نیابت کے علاقہ جات مصری آباد،چکڑو پل،لنڈاکے،اتحاد کالونی،مہمند آباد،جلار اور بلند خیل کے عمائدین سے خطاب کررہے تھے رکن اسمبلی ظاہر شاہ طور ونے کہاکہ مذکورہ علاقوں کو گیس کی فراہمی کے لئے 9کروڑ کی خطیر رقم کی منظوری دی جاچکی ہے اورعیدالفطر کے بعد اس منصوبے کا افتتاح ہوگا انہوں نے کہاکہ یہ علاقے اس جدید دورمیں بھی گیس کی بنیادی سہولت سے محروم تھے اور تحریک انصاف کی حکومت نے ان کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کردیاانہوں نے کہاکہ ہماری حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اوراس مقصد کے لئے ٹھوس اورعملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں غریب عوام کے مسائل کا ادراک ہے لیکن سابقہ ادوار نے ملک جس نہج پر پہنچایاہے مسائل کے گرداب سے نکلنے میں وقت لگے گا وزیراعظم عمران خان دن رات غربت کے خاتمے اور ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...