شہباز شریف واپس آئینگے،این آر او مانگنے والے کا نام بتایا جائے، چودھری تنویر

شہباز شریف واپس آئینگے،این آر او مانگنے والے کا نام بتایا جائے، چودھری ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ وہ پہلے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ہیں انہیں اس چیز کا تجربہ ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے کہنے پر عہدے تقسیم کئے گئے، شہباز شریف علاج کی خاطر لندن میں موجود ہیں، جیسے ہی ان کا علاج مکمل ہو گا وہ وطن واپس آ جائیں گے۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ ان سے کون این آر او مانگ رہا ہے؟کم از کم مسلم لیگ تو نہیں مانگ رہی، ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات ہیں۔

چودھری تنویر

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...