قمر عباس شہید کی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،محمد ہمایون خان

قمر عباس شہید کی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،محمد ہمایون خان

  



ُپشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے شہید قمر عباس کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ شہید قمر عباس جیالا کارکن صدر تھے شہید قمر عباس کی پارٹی علاقے کے عوام کے لئے عظیم خددمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہے ان کی کمی اج بھی محسوس ہوتی ہے شہید قمر عباس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی جو مشن شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو نے شروع کیا تھا اس مشن کو بلاول بھٹو زردرداری کی قیادات میں جاری رکھیں گے،انہوں نے عالمی یوم ازادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافی برادری کے ملک و قوم کے لئے عظیم قربانیاں اور خدمات ہیں پیپلز پارٹی ازادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ملک میں آمرانہ طرز حکمران میڈیا کی آزادی پر اپنے مفادات کی خاطر قدغن لگارہے ہیں میڈیا پر دباو اور ازادی کو صلب کیا جارہا ہے پیپلز پارٹی ازادی صحافت اور میڈیا نمائندوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...