مٹہ میں موٹر کار کو حادثہ 1 جاں بحق،5 زخمی
مٹہ ( نمائندہ پاکستان)مٹہ جلالہ اشاڑے میں سیر پر جانے والی موٹرکار کو حادثہ ایک نوجوان جان بحق پانچ زخمی زخمیوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے ایک زخمی کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کی گئی پولیس نے رپورٹ درج کی سیر پر جانے والے موٹر کار میں سوار افراد کی گاڑی درخت کی ٹکرا کر حادثے کی شکار ہوگئی تما م افراد کی تعلق ایک ہی گاوں سے ہے جان بحق ہونے والا نوجوان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز سیر پر جانے والے افراد کی موٹر کار کو مٹہ جلالہ اشاڑے میں اس وقت حادثہ ہوا جب گاڑی روڈ کی کنارے درخت سے ٹکراکر حادثے کی شکار ہوگئے جس میں سوار چھ افراد میں سے مسمی اشفاق ولد میاں گل جان بحق ہوا جبکہ باقی پانچ ساتھی شدید زخمی ہوئے جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے موٹر کار حادثے میں زخمی ہونے والوں میں مسمیان نامدار ولد شاہ پرسن حسین ولد حلیم گل عمران ولد فضل سبحان اکبر علی ولد دولت حبیب نبی ولد افرین سکنہ ڈھیرئی بابا خوازہ خیلہ شامل ہے جبکہ جان بحق ہونے والے اور زخمی تمام ایک ہی گاوں کی تھے یادرہے کی جان بحق ہونے والے نوجوان ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور خود بھی ایک چھوٹے بیٹے کے باپ بھی تھے پولیس نے رپورٹ درج کی ہے