مردان،صحافی عبدالستار،بہترین اردو سٹوری رائٹر کے ایوارڈ کا حقدار

مردان،صحافی عبدالستار،بہترین اردو سٹوری رائٹر کے ایوارڈ کا حقدار

  



مردان(بیورورپورٹ)خیبرپختونخواکے صحافتی ایوارڈامیراحمد صدیقی میڈیا ایوارڈسال2019میں مردان پریس کلب کے رکن صحافی عبدالستار کو بہترین اردوسٹوری رائٹر کے ایوارڈ کا حقدارقراردیا گیا اس سلسلے میں پشاورپریس کلب میں پریس کلب اور خیبریونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ممتاز سنیئرصحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے کی جبکہ تقریب کے مہمانان خصوصی ملک کے مایاناز صحافی وسعت اللہ خان اورخواتین کی حراسمنٹ کے خلاف صوبائی محتسب رخشندہ ناز تھی۔اس موقع پر خیبرپختونخوااورسابقہ فاٹاکے علاقوں سے امیراحمد صدیقی میڈیاچھوتاایوارڈکے لئے مختلف کیٹیگریزکے لئے اپنے رپورٹس اورپیکیجز بھیجے گئے تھے جس میں بہترین اردو کالم کے ایوارڈ کا حقداربی بی سی کے اظہارااللہ جبکہ مردان پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری صحافی عبدالستارکوٹی این این کے لئے بہترین اردوسٹوری رائٹرقراردئے گئے اس طرح بہترین انگلش سٹوری دان کے شیرعالم شینواری جبکہ بہترین کیمرہ ورک ہم ٹی وی کے کیمرہ مین عمران اور بہترین ویڈیو پیکج کے لئے ہم ٹی وی کے ذیشان کو ایوارڈ کا حقدار قرار دیئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر