زندگی گرازنے کیلئے قر آن میں عظیم اصول و ضوابط بیان فرمادیئے گئے: عبد القدیر اعوان 

زندگی گرازنے کیلئے قر آن میں عظیم اصول و ضوابط بیان فرمادیئے گئے: عبد القدیر ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے قرآن مجید میں تمام اصول و ضوابط بیان فرما دئیے ہیں اور نبی کریم ﷺ نے تمام حدود متعین فرما دی ہیں جن کے اندر رہ کر زندگی بسر کرنی ہے جب بھی قرآن و حدیث کی مخالفت اور ان واضح کردہ حدود سے تجاوز کیا گیا تو چاہے وہ حکومت وقت ہو یا عوام نقصان اُٹھائے گا۔ان خیالات کا اظہار عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نفسانی خواہشات کی پیروی کے اندر اس قدر پھنس چکے ہیں کہ حکام الہی اور ان حدود جو آپ ﷺ نے ارشاد فرمائی ہیں پس پشت ڈال کر اپنے آپ کو بد بختی کی زندگی میں دھکیل رہے ہیں جبکہ اسی وجہ سے ہماری روز مرہ کی زندگی میں سکون و اطمینا ن نہیں رہا کیونکہ ہم نے اپنے اندر کے انسان جسے روح کہتے ہیں کی حیات کو ختم کر دیا اور ہم چلتے پھرتے مردہ ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہم ان گناہوں کو جو صغیرہ گناہ کہلاتے ہیں چھوٹا گناہ سمجھتے ہیں حالانکہ اگر غور کیا جائے تو کوئی گناہ چھوٹا نہیں ہے جب ہم اسے اس نظر سے دلیکھیں کہ یہ کس بارگاہ کی نا فرمانی ہے اس سب کی سمجھ اور اپنی روح کو حیات دینے کے لیے اپنے قلب کے زنگ کو اُتارنے کی ضرورت ہے جس کے لیے اللہ کریم کے ذاتی نام اللہ اللہ کی ضربیں دل پر لگائی جائیں گی تو روح کو اس کی غذا ملے گی اور وہ زندہ بھی ہوگی اور طاقتور بھی ہوگی اس سارے عمل سے بندہ مومن کو نیکی کرنے رغبت و طاقت پیدا ہو گی اور گناہ سے نفرت ہو گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...