شہر کے مرکزی قبرستان میں جگہ کی کمی مسئلہ شدت اختیار کر گیا

شہر کے مرکزی قبرستان میں جگہ کی کمی مسئلہ شدت اختیار کر گیا

  



پشاور(سٹی رپورٹر)شہر کے مرکزی قبرستان میں جگہ کی کمی مسئلہ شدت اختیار کر گیا، قبروں کی کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں نکلنا لمحہ فکریہ بن گیا، عوامی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، شہریوں کے مطابقصوبائی دارالحکومت پشاور کے مرکزی قبرستان میں مرنے والوں کے لئے زمین تنگ ہو کر رہ گئی، قبروں کی کھدائی کے دوران انسانی ہڈیوں کا برآمد ہونا شہریوں کے لئے تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے،شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرکزی قبرستان میں کئی دہائیوں سے شہری اپنے پیاروں کو دفناتے چلے آرہے ہیں لیکن اب جگہ کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرچکا ہے، عوامی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی،تنظیموں کے عمائدین نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ڈپٹی کمشنر سے قبرستان کے لئے مزید اراضی مختص کروانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ شہری اپنے پیاروں کو دربدر لے جانے کی بجائے قریبی قبرستان میں دفن کر سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر