محکمہ معدنیات کی 190 ملین روپے کی دوسری بڑی میجر منرل آکشن

محکمہ معدنیات کی 190 ملین روپے کی دوسری بڑی میجر منرل آکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات منتظر خان کی دوسری بڑی میجر منرل کی آکشن /نیلامی سیکرٹری محکمہ معدنیات عصمت اللہ گنڈاپور اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات منتظر خان کی زیر نگرانی میں ہوئی جس میں محکمہ فنانس کے غلام مصطفی حیدر ڈپٹی سیکرٹری معدنیات جاویداقبال ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات نصراللہ نے بطور ممبران شرکت کی۔ اس نیلامی میں مختلف منرلز کے ٹوٹل 46بلاک کو اکشن کیا گیا۔ آکشن میں نیشنل کمپنی اور لوکل کمپنیوں کے علاوہ سینکڑوں بلڈرز نے حصہ لیا۔ مذکورہ معدنیات میں لایمسٹون،گرینائٹ، فیلڈسپر،ڈلوں مائٹ بلیک، فائرکلابلیک۔سلفٹون،ماربل،بنٹونیت،کوئلہ وغیرہ شامل تھے۔ نیلامی سے ٹوٹل ریوینیو،190 میلین روپیہ حاصل ہوئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ اس کا سارا کریڈٹ پی ایس پرویز اور محکمہ معدنیات کی پوری ٹیم کو جاتا ہے آج اس ٹیم کی بدولت محکمہ معدنیات صوبے کی بہترین محکموں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ ان دونوں بڑی میجر منرل نیلامی سے 400ملین سے زیادہ ریوینیو حاصل کی اور بہت جلد محکمہ معدنیات پورے صوبہ خیبر پختونخوا کو اربوں روپوں کی ریوینیو فراہم کرے گی۔