ڈی پی او نے پولیس شہداء کے 108خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم

ڈی پی او نے پولیس شہداء کے 108خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم

  



مردان (بیورورپورٹ) ڈی پی او نے پولیس شہداء کے 108خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا اس موقع پر پولیس لائنز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شہدائے پولیس کی فیملیز، ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شکیل خان، انچارج شہداء ڈسک زوار خان اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے پولیس ہمارے فیملی کا حصہ ہیں اورتمام مذہبی تہوار وں ان کی مدد و معاونت اور حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے انہوں نے کہاکہ ان کے دفتر کے دروزاے شہداء کے خاندانوں کے مسائل کے حل کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور ورثاء بلاجھجک انہیں اپنے مسائل سے اگاہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ شہدائے پولیس کے ورثاء او ر بچوں کیلئے پولیس ہسپتال قائم کردیاگیاہے تعلیمی سکالر شپ دیاجارہاہے جبکہ شہداء کے بچوں کو ہنر مند بنانے کے لئے دستکاری سنٹر کے قیام عمل میں لایاجارہاہے ڈی پی او نے کہاکہ شہداء کے خاندانوں کو صحت کارڈ کے لئے آئی جی نے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں تقریب کے اختتام پرڈی پی او نے شہدائے پولیس کے108 ورثاء میں رمضان پیکج تقسیم کیاپیکج میں آٹا،گھی،دالیں،چائے،چینی اوردیگر اشیاء ضروریہ شامل تھیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...