نواحی علاقہ میں اسلحہ کی نوک پر رہزنیاں کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

نواحی علاقہ میں اسلحہ کی نوک پر رہزنیاں کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

  



پشاور(کامران علی) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقہ میں معصوم شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر نقد رقم اور موبائل فونز چھیننے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاہدہی پر اس کے قبضے سے مجموعی طور پر مختلف وارداتوں میں چھینے گئے42ہزار روپے، موبائل فونز اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعیان نعمت ولد محمد نور سکنہ یکہ توت اور سکندر خان ولد جان عالم سکنہ شبقدر نے تھانہ چمکنی پولیس کو الگ الگ رپورٹس درج کراتے ہوئے بیان کیاکہ ان سے تین نا معلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر 42 ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جن کی رپورٹس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل طارق حبیب خان نے دونوں واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چمکنی حیدر خان اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی ارباب نعیم حیدر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او نعیم حیدر خان نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ متعدد مشتبہ افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیاگیاجس کے دوران وارداتوں میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا تے ہوئے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم شمشیر علی ولد انور شاہ سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم42ہزار روپے، موبائل فونز اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...