پارا چنار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف مذہبی تنظیموں کی ریلی 

پارا چنار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف مذہبی تنظیموں کی ریلی 

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار میں بھی مذہبی تنظمیوں اور سول سوسائٹی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیانماز جمعہ کے بعد ایم ڈبلیو ایم، شیعہ علماء کونسل اور سول سوسائٹی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ریلی نکالی ریلی کے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پاراچنار پہنچ گئے جہاں پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکٹری جنرل آغا مزمل حسین، شیعہ علماء کونسل کے آغا باقر حیدری، مسرت حسین،شفیق طوری، سماجی رہنما علی جواد طوری،مجاہد حسین اور دیگر رہنماؤں نے ملک بھر میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا مقررین نے کہا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور ملک بھر میں وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے  مطالبہ کیا کہ اگر جبری طور پر لاپتہ افراد پر کسی قسم کا کیس ہو تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے وگرنہ انہیں رہا کیا جائے رہنماؤں نے حکومت سے لاپتہ افراد کی بازیابی، ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا مقررین نے کہا کہ اگر کراچی دھرنے کی شرکاء کی جانب سے انہیں دھرنا دینے کا حکم ملا تو پاراچنار میں بھی دھرنا دیا جائے گا اور تمام اہم شاہراہوں کو بند کردیا جائے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...