قبائلی عوام اور فوج کی مشترکہ کوششوں سے امن قائم ہو چکا: بریگیڈ یئر امتیاز

قبائلی عوام اور فوج کی مشترکہ کوششوں سے امن قائم ہو چکا: بریگیڈ یئر امتیاز

  



ٹانک (نمائندہ خصوصی)سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقہ خیسرائے کے مقام پر پاک فوج کے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز نے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیاگیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک فہاد وزیر،کمانڈنٹ خٹک سکاؤٹس کرنل اظہر،کرنل عبداللہ،اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن جنڈولہ بشیر احمد،میجر عارف سمیت عسکری وسول انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز کا کہناتھاکہ قبائلی عوام اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے علاقہ میں دیر پا امن قائم ہوچکاہے دہشت گردوں کی کمر توڑچکی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے دوران ملک کے دیگر حصوں کی طرح بیٹنی قوم نے بھی بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کی بدولت علاقہ میں دیر پا امن قائم ہوچکاہے پاک فوج ضم شدہ علاقوں کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر عملی اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ خیسرائے میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیا م سے علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوگا جن کی بدولت قبائلی عوام کوملک کے دیگرشہریوں کی طرح گھر کی دہلیز پر روزگار کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں دیگر ملبوسات کے ساتھ مقامی ثقافتی ملبوسات بھی تیار کی جائیں گی جن کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے مقامی ملکان اور قبائلی عوام بھر پور تعاون کرے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک فہاد وزیر کاکہناتھاکہ سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقہ سرغر روڈ پر کام کاآغاز کردیاگیا ہے جلد ہی آبنوشی اور صحت کے منصوبوں پر کام کااغاز کیا جائیگاسب ڈویژن جنڈولہ میں ترقیاتی کام اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہلکار اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں سرکاری محکموں میں کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی تقریب کے اختتام پر مقامی ملکان نے پاک اور خٹک سکاؤٹس کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...