مہمند، صافی باغ ماربل پہاڑ کی لیز ساز باز کر کے حاصل کر لی گئی

مہمند، صافی باغ ماربل پہاڑ کی لیز ساز باز کر کے حاصل کر لی گئی

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، صافی باغ ماربل پہاڑ کی لیز ساز باز کر کے حاصل کر لی گئی ہے۔ باقی ٹھیکدار بھی لیز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پہاڑ مشترکہ ہے، خون خرابے کی ذمہ داری ٹھیکداروں پر ہوگی۔ مقامی انتظامیہ کو بار بار مذکورہ لیز کے بارے میں شکایات کی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اب عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل صافی گربز قلعہ گئی سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد ملک سبز علی، بسم اللہ خاطر، مومن، ملک صاحب ولی، رحمان الدین، شیر علی خان، کامران و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل صافی باغ ماربل پہاڑ ہمارا مشترکہ پہاڑ ہے تا ہم بعض مفاد پرست مقامی لوگوں نے ٹھیکداروں سے ساز باز کر کے دو ٹھیکداروں نے لیز حاصل کر لی ہے۔ اور باقی ٹھیکدار بھی لیز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غیر قانونی طریقے سے لیز حاصل کرنے کیلئے ٹھیکداروں نے مقامی انتظامیہ کو بھاری رشوتیں دے رکھی ہے۔ اس لئے ہماری شکایتوں پر انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لیتا ہے۔ اپنی حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ مشران نے کہا کہ اگر ٹھیکداروں نے باغ پہاڑ سے ماربل لینے کی کوشش کی تو مذاحمت کریں گے۔ اور خون خرابے کی تمام تر ذمہ داری ٹھیکداروں اور انتظامیہ پر ہوگی۔ مشران نے عدالت جانے کا اعلان کر لیا کہ ہم اپنے حق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست مقامی لوگوں اور ٹھیکداروں کے خلاف عدالتی جنگ شروع کریں گے۔ انہوں نے ٹھیکداروں پر الزام لگایا کہ وہ اپنی مفادات کیلئے قوم میں انتشار پیدا کر رہے ہیں۔ اور سرکاری دفاتروں میں رشوتیں تقسیم کر رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...