طالبعلموں سے قیمتی موبائل، موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کاسراغ لگا لیا گیا 

طالبعلموں سے قیمتی موبائل، موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کاسراغ لگا لیا گیا 

  



پشاور(کامران علی)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالب علمو ں سے قیمتی موبائل فون اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے گروہ کا سراغ لگا لیا، تھانہ گلبرگ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان بعض اوقات خود کو جعلی سرکاری اہلکار بھی ظاہر کرتے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران طالب علمو ں سے موبائل فونزاور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے چھینا گیامو ٹرسا ئیکل، 8عددقیمتی موبائل فون اور دو عدد لیپ ٹاپ برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا ہے،گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمد اظہر ولد محمد افتخار سکنہ نو شہرہ کینٹ نے تھانہ گلبرگ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ پشاور کے معروف تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم ہے، اس نے مزید بیان کیا کہ وہ گزشتہ روز ضروری کام کے سلسلہ میں قیو م اسٹیڈیم آیا تھا جہاں کسی نا معلوم ملزمان نے اس کی موٹرسائیکل چو ری کر لی، اسی طرح مدعی صادق علی ولد فر مان علی سکنہ سوات حال احمد ٹا ور سپر مارکیٹ نے تھانہ گلبرگ پولیس کی رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ رنگ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جبکہ تھانہ گلبرگ کی حدود میں واقع احمد ٹاور گلبرگ سپر مارکیٹ میں دیگر طالب علموں کے ساتھ رہا ئش پذیر ہے جہاں کسی نامعلوم مسلح ملزم نے خود کو انٹی نارکاٹکس فورس کا اہلکار کرتے ہوئے ان سے 2عدد لیپ ٹا پ، قیمتی موبائل فونز اور23ہزار رو پے چھین کر لے گیا، دونوں مدعیان کی رپورٹس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر تفتیش شروع کر دی گئی،ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے دونوں واقعات کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے SPکینٹ وسیم ریا ض کی سربراہی میں ASPکینٹ حیدر علی اور ایس ایچ او گلبرگ نعمان خان پر مشمتل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے طالب عملوں سے چھینی گئی اشیاء برآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،اے ایس پی کینٹ حیدر علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نعمان خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جبکہ حال ہی میں جیلوں سے رہا ہونے والے مشہور راہزنوں کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا، اسی طرح ملوث ملزمان کی گرفتاری کی خاطر پشاور کے مشہور کمپوٹر اور موبائل مارکیٹس میں بھی سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران ایس ایچ او نعمان خان نے وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران آیا ز عرف با لو ولد یعقوب سکنہ بڑی لال کرتی اورآکاش عرف کلو ولد اشرف سکنہ منکراؤکو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کید وران راہزنی کے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ مو ٹرسا ئیکل،8عددقیمتی موبائل فون اور دو عدد لیپ ٹا پ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا، دونوں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر