پشاور شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں عطائیت کا کارروبار جاریہے

پشاور شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں عطائیت کا کارروبار جاریہے

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں عطائیت کا کارروبار جاری ہے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں نان کوالیفائیڈ عملہ چند ہزار روپے کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں انجیکشن لگانے کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کے بازوں کو چھلنی کرنا معمول بن گیا، شہریوں کے مطابق ضلع بھر میں عطائیت کا دھندہ تمام تر فرضی چھاپوں اور دکانیں سیل کرنے کے باوجود بھی جاری وساری ہے نجی ہسپتالوں میں نا تجربہ کار عملہ مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف، ضلعی انتظامیہ بھی سب اچھا ہے کی رپورٹ بنا کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہوگئی ہے، جبکہ مریض ہسپتالوں میں تختہ مشق بنے ہوئے ہیں اور ان کاکوئی پرسان حال نہیں، جہاں سہولیات کے نہ ہونے کا رونا رویا جاتا ہے وہاں مریضوں کو سرکاری ہسپتال سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی باضابطہ کمیشن وصول کی جاتی ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن بھی کاغذی کارروائیوں میں مصروف عمل اور انتظامیہ فارم پر کرکے اپنی ذمہ داری کو پورا کررہی ہے شہریوں نے حکومت وقت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...