شجرکاری مہم میں مبینہ کرپشن پر نیب آزادانہ تحقیقات کرے: ہمایوں خان 

شجرکاری مہم میں مبینہ کرپشن پر نیب آزادانہ تحقیقات کرے: ہمایوں خان 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں شجر کاری مہم میں مبینہ کرپشن پر نیب سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہے خیبر پختونخوا میں درختوں کو اربوں درختوں میں بدل دیا گیا ہے تبدیلی سرکار کے جھوٹ کاپلندہ دن بدن کھل رہا ہے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے اربوں درخت لگانے کا جھوٹ بولا گیا اخبارات کی رپورٹ نے اربوں درختوں کا پھول کھول دیا ہے صوبہ میں شجر کاری مہم میں خرددبرد کی تحقیقات ہونی چایئے تحریک انصاف کے پاس جھوٹ الزامات انتقامی کروایؤں کے سوا کچھ نہیں ہے شجر کاری مہم میں صوبائی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں صوبائی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبو ں کا پول کھول رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بلین ٹری اور بی آر ٹی منصوبہ درحقیقت کرپشن کا سونامی ہے حکومت تحقیقات سے راہ فرار اختیار کرنے کے لئے حیلے بہانے تراش رہی ہے حکمران حکومتی اختیار کے زریعے بلین ٹری سونامی میں اربوں روپے کی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ ارب پودے جن علاقوں و اضلاع میں اگائے گئے ہیں ان کی تعداد سائٹس کی نشان دہی پودوں کی اقسام قیمتیں اور جن نرسریز سے پودے خردے گئے ان کی تفصیلات سامنے لائی جائیں پودوں کانام و نشان تک نہیں جبکہ ان علاقوں میں پودوں کی تعداد لاکھوں میں درج ہے اس کے برعکس وضاحتیں پیش کی جارہی ہیں قومی خزانے لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے حکمران واضح کردیں کہ کس طرح قیلی عرصہ میں ایک ارب درخت لگائے جاسکتے ہیں اور اس کے ساتھ یہ طریقہ کار بھی واضح کردے کہ جس کے تحت عوام اور پارلیمان کو معلوم ہوسکے صرف زبانی جمع خرچ نمناسب وضاحتوں سے غریب صوبے کا اربوں روپے کسی کو کھانے نہیں دیں گے 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...