بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹنے والے 4 ڈکیت گرفتار

بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹنے والے 4 ڈکیت گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہو ئے4ملزما ن ارشدسہیل،عمیر سموں،محمد علی اور عادل کو گرفتار کر کے اسلحہ نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیے،سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر نے بتایا کہ ضلع وسطی اور شرقی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے بعد سی ٹی ڈی نے مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی حاصل کر کے ملزمان کی شناخت حاصل کرتے ہو ئے ان کو گرفتار کرلیا،انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ڈکیتی اور بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے جبکہ 3وارداتوں میں انہوں نے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھینا تھا جن میں ایک ماہ قبل بلوچ کالونی میں سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا،حسن اسکوائیر کے قریب نجی ریسٹورنٹ پر تعینات گارڈ سے اسلحہ چھیننے کے ساتھ 12ہزار روپے بھی چھین لیے تھے،جبکہ ایک اور واردات میں ملزمان نے گارڈ کو نشانہ بناتے ہو ئے اسلحہ چھیننے کے ساتھ 16ہزار روپے بھی چھین لیے تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر