پروین رحمن قتل کیس، پراسیکیوٹر جنرل سندھ 15 مئی کو طلب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس،سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو 15 مئی کو طلب کرلیا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پروین رحمان قتل کیس سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کیس میں تو سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا،جے آئی ٹی کی کیا فائنڈنگ ہیں؟ ملزم عمران سواتی کے وکیل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پہلے بھی تین بار بن چکی ہے، ملزم چار سال سے جیل میں ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے تو یہ دیکھنا ہے جے آئی ٹی نے کیا دیکھا،