ایمریٹس کھجوروں سے مسافروں کی تواضع کرے گا

ایمریٹس کھجوروں سے مسافروں کی تواضع کرے گا

  



کراچی (پ ر) دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے ماہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران جہاز اور دبئی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافروں کا خصوصی طور پر دس لاکھ کھجوروں سے تواضع کا اعلان کیا ہے۔ ایمریٹس کی رمضان سروس میں دورانِ سفر مسافروں کو افطاری کی خصوصی طور پر تیار کی گئی غذائی ا شیاء پیش کی جاتی ہیں، ہوائی جہاز میں نصب انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم پر رمضان سے متعلقہ پروگرامز نشر کئے جاتے ہیں جبکہ گراؤنڈ پر کھجوریں اور پانی تقسیم کیا جاتا ہے۔ دوران سفر مسافروں کو غذائیت سے بھرپور اشیاء سے بھرے افطار باکس فراہم کئے جائیں گے۔ ہر باکس میں سالاد، گرلڈ چکن، روسٹ شدہ چکن، سینڈ وچز، سبزیوں والے خصوصی کھانے، دلچسپ میٹھی اشیاء، لبن اور پانی شامل ہیں۔ ماہ رمضان میں مسافروں کو ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افطار باکسز پیش کئے جائیں گے جن میں مسافروں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ایمریٹس کی معمول کی کھانے کی سروسز بھی جاری رہیں گی۔ افطار باکسز کی اشیاء کا مینو ماہ رمضان کے وسط میں تبدیل کیا جائے گا۔ کھانے کے اسپیشل مینوز منتخب ایمریٹس فلائٹس پر افطار کے وقت تمام کلاسوں کے مسافروں کو دستیاب ہوں گے۔ ان میں خلیجی ممالک سے آنے و جانے والی پروازوں کی شمولیت کے ساتھ ماہ رمضان کے دوران جدہ اور مدینہ میں عمرہ گروپوں کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔ ایمریٹس دوران سفر افطار کے بالکل درست وقت کے تعین کیلئے منفرد آلات استعمال کرتا ہے۔ یہ جہاز کی بلندی اور اونچائی کو استعمال کرتے ہوئے رمضان کے بالکل درست اوقات کا تخمینہ نکالتا ہے جس میں انتہائی بہترین انداز سے وقت کی درستگی ملحوظ رکھی جاتی ہے۔ جب سورج غروب ہوتا ہے تو کپتان مسافروں کو افطار کے وقت سے آگاہ کرتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر