او ایل ایکس نے اسٹارٹ اپ ایکسلریشن پروگرام متعارف کرا دیا

او ایل ایکس نے اسٹارٹ اپ ایکسلریشن پروگرام متعارف کرا دیا

  



کراچی(پ ر)پاکستان کی نمبر 1 مارکیٹ پلیس ، OLX نے ’OLX Xsellerate‘ کے نام سے ڈیجیٹل ایکسلریشن پروگرام متعارف کرایا ہے اور مومینٹم ٹیک کانفرنس) (Momentum Tech Conference میں بطور آفیشل مارکیٹ پلیس پارٹنر شمولیت اختیار کر لی ہے۔Xsellerate کے نام سے متعارف کریا گیا یہ پروگرام پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے بانیوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے اسٹارٹ اپ آئیڈیا پیش کریں اور OLXکی ٹیم کی جانب سے قیمتی معلومات حاصل کریں۔اپنے کلیدی خطاب کے دوران OLX Pakistan کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال باجوہ نے ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے کاروبار کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا اور حاضرین کو بتایا کہ OLXجیسا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے ایک بہترین کاروبار کس طرح قائم کیا جا سکتا ہے۔بلال باجوہ نے کہا:”ہمارے لیے یہ موقع ہے کہ ہم اپنی اس کمیونٹی کولوٹائیں جس نے OLX کو پاکستان میں کامیابی سے ہمکنار کرایا ہے اور Xsellerate OLX سے بہتر اور کیا طریقہ ہو سکتا ہے کہ ہم پاکستان میں انٹریپرینیورل ایکوسسٹم کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم ایسے اسٹارٹ اپس تلاش کر رہے ہیں جو OLX کے موجودہ پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکیں اور ہم نے ان کو OLXاستعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد فراہم کی ہے۔“پروگرام کے پہلے مرحلے میں پندرہ اسٹارٹ اپس نے Pakistan OLX کے بوتھ پر دو منٹس دورانیے کی پریزنٹشنز دیں۔ منتخب کردہ اسٹارٹ اپس کو OLX کے پلیٹ فارم پر 20,000 امریکی ڈالرز کی مالیت کے اشتہارات مفت دئیے جائیں اور ساتھ ہی تین ماہ کی منٹورشپ اور برانڈنگ کے بارے میں ایک سال تک مشاورت فراہم کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...