پاک بحریہ کی نیشنل شوٹنگ چمپیئن شپ میں برتری برقرار

پاک بحریہ کی نیشنل شوٹنگ چمپیئن شپ میں برتری برقرار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)26ویں قومی شوٹنگ چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب آج پاک بحریہ کی شوٹنگ رینج،کارسازمیں منعقد کی گئی۔ ہر سال اس بڑے مقابلے میں قومی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔پاک بحریہ نے دفاعی چمپیئن ہونے کے سبب اس سال بھی نیشنل شوٹنگ چمہیئن شپ میں 18 گولڈ، 14 چاندی اور 14 طلائی تمغے حاصل کر کے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک آرمی اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہی۔کمانڈر لاجسٹکس رئیر ایڈمرل عدنان خالق نے بطورِ مہمانِ خصوصی جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔پاک بحریہ کے زیر انتظام ان سات روزہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ 300 سے زائد شوٹرز نے اس مقابلے میں حصہ لیاجن کا تعلق نیوی، آرمی، ائیر فورس، پنجاب، سندھ، واپڈا اور رائفل ایسوسی ایشن کی ٹیمز سے ہے۔ اس مقابلے کے دوران پاکستان نیوی اور آرمی کے شوٹرز نے رائفل اور پسٹل کیٹیگری میں 16نئے ریکارڈ قائم کیے۔پاکستان نیوی کے ذیشان ال شاکر پی او پی ٹی آئی نے انفرادی طور پر رائفل کیٹیگری میں 04نئے ریکارڈ قائم کیے۔ مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کو عسکری حلقے کے علاوہ بطور کھیل قومی سطح پر بھی بڑی اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری نوجوان نسل بہترین شوٹرز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مقابلے قومی اور بین الا قوامی سطح پر ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔حصہ لینے والی مختلف ٹیمزکے تمغوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل بیان کی گئی ہیں:

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...