محنت اور خلوص انسان کو منزل سے قریب کرتے ہیں،سید کمال شاہ

محنت اور خلوص انسان کو منزل سے قریب کرتے ہیں،سید کمال شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)محنت،لگن،خلوص نیت اور سب سے بڑھ کر احسن سلوک اور برتاؤ یہ وہ عوامل ہیں جو کسی بھی انسان کو اسکی منزل سے نا صرف قریب ترکرتے ہیں بلکہ اسے اسکے متعین کردہ مقاصد اوراہداف کے حصول میں کامیابی سے ہمکنار بھی کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق آئی جی و وفاقی سیکریٹری داخلہ سید کمال شاہ نے(مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ)نشست کے دوران سینٹرل پولیس آفس کے جملہ سینئرپولیس افسران کے ساتھ دوران گفتگو کیا۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مہمان گرامی کی آمد پرانکا خوش آمدیدم استقبال کیا اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔سیدکمال شاہ نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے تجربے پر مشتمل سیر حاصل معلومات اور آگاہی سے شرکاء کو مستفید کرتے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی کی ذمہ داریوں،کاوشوں، کامیابیوں کا دارومدار اچھی اوربہترین لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ اجتماعی حکمت عملی،ٹیم ورک اور نیک اردوں پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے اہداف مقرر کریں اور انکے حصول کی خاطر ڈٹ جائیں تو کوئی وجہ یا رُکاوٹ آپکو آپکی منزل سے دور نہ کرسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دوران فرائض اپنے ماتحتوں کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات کو ایک مقصد سمجھ کر انجام دیں۔مدد اور رہنمائی کے لیئے صرف اللہ کی طرف دیکھیں کیونکہ وہ ہر لمحہ ہروقت آپکے ساتھ اور آپکا حامی وناصر ہے۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر سندھ پولیس کیجانب سے سیدکمال شاہ کو یاگاری شیلڈ پیش کی۔