زکوٰۃ سے غریبوں کی بہترین مدد کی جا سکتی ہے،شاہ عبد الحق

زکوٰۃ سے غریبوں کی بہترین مدد کی جا سکتی ہے،شاہ عبد الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ زکوٰۃ غریبوں کا حق ہے یہ غربا ء پر ہی خرچ ہو نا چاہیے۔ دین عبادت اور خدمت کا مجمو عہ ہے،غربت اور بیروزگاری کے خا تمے کیلئے اسلام نے زکوٰۃ کی شکل میں غربت میں کمی کا جامع معاشی نظام فراہم کیا ہے،زکوٰۃ خالصتاً غریبو ں،مسکینو ں،یتیمو ں اور بیواؤں کی خدمت کا ذریعہ ہے۔ یہ بات انہوں نے میمن مسجد کھارادر میں اجتماع سے خطاب میں کہی۔انہو ں نے کہا کہ زکوٰۃ سال میں ایک بار اللہ کی رضا کیلئے دینا واجب جو غریبوں پر خرچ کیا جائے باعث اجرو ثواب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں زکوۃ وصولی اورتقسیم کے نظام کو شریعت کے مطابق شفاف بنا یا جائے اور دیانتدارانہ طریقے سے یہ مال مستحقین تک پہنچنے لگے تو غربت کے خاتمے میں بہتر مدد مل سکتی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام کا فلاحی نظام اسلامی ریاست کے اندر ایک جا نور کے بھوکے پیاسے اور تکلیف میں رہنے کو بھی گوارا نہیں کرتا،اللہ کے نزدیک پسندیدہ شخص وہ ہے جو دکھی،غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے اور ان کی مشکلا ت کا مداوا کرے یہی وجہ ہے اسلامی نظام میں حقوق العبا د کو فوقیت حا صل ہے۔