ستاروں کی روشنی میں آپ کا ہفتہ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا ہفتہ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا ہفتہ کا دن کیسا رہے گا

  



حمل

04مئی ہفتہ۔ کسی نئے مستقل پراجیکٹ پر عمل درآمد کر سکیں گے۔ بعض رکاوٹیں حائل ہونے کا خدشہ ہے۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ کسی دیرینہ مسئلے کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔

ثور

04مئی ہفتہ۔ ساتھ کام کرنے والوں سے تعاون کریں۔ آپ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ تعمیری کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ سفر کرنا سود مند رہے گا۔

جوزا

04مئی ہفتہ۔ گھریلو اور کاروباری مصروفیت بڑھے گی۔ کام کے سلسلے میں غفلت نہ برتیں۔ آپ کے اور کسی قریبی ساتھی کے درمیان پیدا شدہ غلط فہمی کا ازالہ ہو سکے گا۔

سرطان

04مئی ہفتہ۔ سفر وغیرہ کا پروگرام بنے گا۔ عزیز و اقارب کیساتھ ملاقات کا موقع ملے گا۔ دوست احباب کے ساتھ کوئی تفریحی پروگرام بنائیں گے۔ حلقہئ احباب بہت وسیع ہو گا۔

اسد

04مئی ہفتہ۔ مالی آمدن ہو سکے گی۔ کاروبار میں اہم تبدیلیاں کر سکیں گے۔ کسی دوست کی طرف سے مایوسی کا خدشہ ہے۔ دوسروں کیساتھ الجھنے سے گریز کریں۔

سنبلہ

04مئی ہفتہ۔ جو بھی کام شروع کریں اس کو مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ چانس پر کوئی بھی کام نہ چھوڑیں۔ سماجی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔

میزان

04مئی ہفتہ۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ بچوں کی نگہداشت کا رجحان ہو گا۔ مالی امور میں توجہ کی ضرورت ہے۔

عقرب

04مئی ہفتہ۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔ دوسروں سے گفتگو کرتے وقت محتاط رہیں۔ دوسروں پر بے جا انحصار نہ کریں بلکہ کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔ مالی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔

قوس

04مئی ہفتہ۔ کاروبار میں ترقی کا رجحان رہے گا۔ نیک نامی میں اضافہ ہو گا۔ لیکن کوئی گھریلو مسئلہ زیر غور رہے گا۔ بعض مسائل پر قابو پا سکیں گے۔ گھریلو امور میں رجحان رہے گا۔

جدی

04مئی ہفتہ۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ آپ دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔ اہم امور کے سلسلے میں جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔

دلو

04مئی ہفتہ۔ کیرئیر کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے۔ قرض وغیرہ کے چکر میں نہ پڑیں۔ رومانوی معاملات میں احتیاط برتیں۔ کاروباری، ملازمتی یا گھریلو امور کے متعلق تبادلہ خیال کر ہو سکے گا۔

حوت

04مئی ہفتہ۔ کسی عزیز کی طرف سے کسی چیلنج کا سامنا ہو گا۔ کوئی التوا میں پڑا ہوا قانونی مسئلہ دوبارہ شروع کرنے کا بہتر وقت ہے۔ شراکتی امور میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم