نواز شریف کی اپیل محض ویزہ درخواست تھی، فیصل جاوید
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاویدنے کہاہے کہ ملک میں طاقتور اور کمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہو سکتے، نواز شریف کی اپیل اورکچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کی اپیل اور کچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف صرف بھاگنا چاہتے تھے جس کا تاریخی پس منظر ہے۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق زبردست فیصلہ سنایا، ملک میں طاقتوراورکمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے۔
فیصل جاوید