سپریم کورٹ نواز شریف کوریلیف دینا چاہے تو دے سکتی ہے، خرم دستگیر

سپریم کورٹ نواز شریف کوریلیف دینا چاہے تو دے سکتی ہے، خرم دستگیر

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت کے الزامات بے بنیاد ہیں،شہبازشریف بجٹ سیشن میں اسمبلی میں موجود ہونگے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دور ان خرم دستگیر خان نے نوازشریف کی درخواست ضمانت پر کہاکہ سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے وہ ریلیف دینا چاہے تو دے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی طبی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ انھیں ر یلیف ملے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف بجٹ سیشن میں اسمبلی میں موجود ہونگے اور وہ اپوزیشن کی قیادت کرینگے۔

خرم دستگیر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...