’’ طالبان اپنا وفد بھیجیں اور ان لوگوں کو ساتھ لے جائیں‘‘ افغان صدر اشرف غنی نے بڑا اعلان کردیا

’’ طالبان اپنا وفد بھیجیں اور ان لوگوں کو ساتھ لے جائیں‘‘ افغان صدر اشرف ...
’’ طالبان اپنا وفد بھیجیں اور ان لوگوں کو ساتھ لے جائیں‘‘ افغان صدر اشرف غنی نے بڑا اعلان کردیا

  



کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے 175 طالبان کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے مشروط جنگ بندی کا عندیہ دے دیا، ان کاکہناتھاکہ  طالبان کابل یا کسی بھی صوبے میں اپنا وفد بھیجے اور رہا کیے گئے طالبان کو اپنے ہمراہ لے جائیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے عظیم مشاورتی جرگہ برائے امن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان مثبت ردعمل کی یقین دہانی کرائے تو افغان حکومت جنگ بندی کے لیے تیار ہے ،طالبان کو ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے گراؤنڈ دینے کو تیار ہیں، جرگے کی جانب سے یہ دوستانہ تجویز دی گئی ہے جس پر افغان حکومت عمل درآمد کرائے گی۔

صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان امن کے بعد پاکستان سے تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آنے کی امید ہے، ہمسایہ برادر ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان سے دوطرفہ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے  افغان امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کرنے والے ممالک کا نام لے کر شکریہ ادا کیا اور طالبان سے بیرون ملک کے بجائے افغان سرزمین میں مذاکرات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...