پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی والوں کیلئے نیب قانون الگ الگ کیوں؟سعید غنی

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی والوں کیلئے نیب قانون الگ الگ کیوں؟سعید غنی

  



کراچی(آئی این پی)سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں تو ایک سال میں ایک اسکیم مکمل ہوجاتی ہے، اگر کسی کام میں تاخیر ہورہی ہے تو ذمہ دار ہم ہیں۔ جمعہ کو وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے بڑے بزنس مین جعلی اکا ؤ نٹس بناتے ہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی والوں کیلئے الگ الگ قانون کیوں ہیں، اگر شرجیل میمن پر نیب قوانین کا اطلاق ہوتا ہے تو پی ٹی آئی رہنما علیم خان، عمران خان کی بہن علیمہ باجی اور جہانگیر ترین پر بھی ہونا چاہئے۔

سعید غنی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر