کچھ دنوں میں پارٹی کا نیا ڈھانچہ سامنے آنیوالا ہے،مصدق ملک

کچھ دنوں میں پارٹی کا نیا ڈھانچہ سامنے آنیوالا ہے،مصدق ملک

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ کچھ دنوں میں پارٹی کا نیا ڈھانچہ سامنے آنے والا ہے،شہباز شریف علیل ہیں اور نیب مقدمات کی وجہ سے لاہور رہنا پڑتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی اے سی کی سربراہی شہباز شریف سے واپس لے لی گئی ہے ناقدین کہہ رہے ہیں کوئی ڈیل ہو گئی ہے؟ مصدق ملک نے جواب دیا کہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ چند لوگوں کے پاس زیادہ عہدے نہیں ہونے چاہئیں۔مصدق ملک نے کہاکہ پارلیمان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپوزیشن لیڈر، پی اے سی کا عہدہ اور پارلیمانی لیڈر کا عہدہ الگ الگ کیے گئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ بھی الگ کیا جائے گا؟۔مصدق ملک نے جواب دیاکہ کیوں علیحدہ کی جائے گی، اگر آپ کو پتا ہے تو بتا دیں۔

مصدق ملک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...