(ن) لیگ نے پارلیمانی عہدے بدلنے پر اعتماد میں نہیں لیا،راجہ پرویز اشرف

(ن) لیگ نے پارلیمانی عہدے بدلنے پر اعتماد میں نہیں لیا،راجہ پرویز اشرف

  



کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر اے پی سی چیئرمین کی تبدیلی اور پارلیمانی لیڈر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بارے میں پیپلز پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ کی جانب سے پارلیمان میں عہدوں کی تبدیلی ان کا اپنا فیصلہ ہے مگر اس سلسلے میں انہیں دیگر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔

پرویز اشرف

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...