بجلی کے بھاری بلوں سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بجلی کے بھاری بلوں سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
بجلی کے بھاری بلوں سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے رواں سال 30 جون سے نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق  چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے زیر صدارت سیںیٹ کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیلم جہلم سرچارج رواں سال 30 جون سے ختم ہو جائے گا۔ نیلم جہلم سے اب تک 64 ارب روپے سرچارج کے طور پر وصول کئے جا چکے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق وزیر بجلی عمر ایوب کہتے ہیں کہ گہرے سمندر میں ڈرلنگ جاری ہے، اگلے 3 سے 4 ہفتوں میں پتا چل جائے گا کہ تیل ہے یا گیس؟وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے وقفہ سوالات میں بتایا کہ سمندر میں آف شور ڈرلنگ جاری ہے، 4 ہزار 800 میٹر ڈرلنگ ہو چکی جبکہ 5 ہزار ہونا باقی ہے۔چیف جسٹس، وزیراعظم فنڈ برائے تعمیر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے معاملے پر وزارت آبی وسائل کی جانب سے بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق 10 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ 773 روپے کی رقم بھاشا اور مہمند ڈیمز کے فنڈز میں جمع ہو چکی ہے۔ وزیراعظم کی جانب مئی کے مہینے میں اس منصوبے کا انعقاد کر دیا جائے گا۔وزیر توانائی عمر ایوب خان نے سینیٹ میں تحریری طور پر بتایا گزشتہ 10 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے دریافت ہونے والے ذحائر کی تعداد 160 ہے۔ سب سے ذیادہ ذخائر سندھ سے 131 دریافت کئے گئے۔ پنجاب 13، خیبر پختونخوا 13 جبکہ بلوچستان سے 3 ذخائر دریافت ہوئے۔

مزید :

بزنس -