وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کپتان کو کیا مشورہ دیا تھا؟ سرفراز احمد نے بالآخر انکشاف کر دیا

وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کپتان کو کیا مشورہ دیا تھا؟ سرفراز احمد ...
وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کپتان کو کیا مشورہ دیا تھا؟ سرفراز احمد نے بالآخر انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران اپنی خوبیوں اور خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بے خوف ہو کر کھیلنے کا مشورہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خوبیوں اور خامیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے بے خوف ہوکر کھیلنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بے پناہ مصروفیات کی وجہ سے ہمیں نصف گھنٹے کیلئے بلایا تھا لیکن ایک گھنٹہ وقت دیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کو زبردست تحریک دلاتے ہوئے کہا کہ بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں جائیں، پوری قوم آپ کو سپورٹ کرے گی،نتائج کی پرواہ کئے بغیر بے خوف ہوکر اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں۔
سرفراز احمد نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو اپنی خوبیوں اور خامیوں کا پتہ ہونا چاہیے،میدان میں جو بھی کرنا ہوکھل کرکریں، آپ ضرور کامیاب ہوں گے، میں حوصلہ بڑھانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل -