”میرا وکٹ کیپر کیساتھ کپتان ہونا اس کھلاڑی کیلئے بدقسمتی کی بات ہے“ کپتان نے ایسا کس کیلئے اور کیوں کہا؟ جان کر آپ بھی تعریف کریں گے

”میرا وکٹ کیپر کیساتھ کپتان ہونا اس کھلاڑی کیلئے بدقسمتی کی بات ہے“ کپتان ...
”میرا وکٹ کیپر کیساتھ کپتان ہونا اس کھلاڑی کیلئے بدقسمتی کی بات ہے“ کپتان نے ایسا کس کیلئے اور کیوں کہا؟ جان کر آپ بھی تعریف کریں گے

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے محمد رضوان کو ایک بہترین بیٹسمین اور وکٹ کیپر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے انہیں ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا کیونکہ بطور سپیشلسٹ بیٹسمین مڈل آرڈر میں ان کی جگہ نہیں بنتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں 2سنچریاں بنانے کے باوجود محمد رضوان کو ڈراپ کرنا ہمارے لئے بھی بڑا مشکل فیصلہ تھا کیونکہ بطور سپیشلسٹ بیٹسمین ان کی جگہ مڈل آرڈر میں نہیں بنتی تھی جہاں بابر اعظم،حارث سہیل، محمد حفیظ اور شعیب ملک پہلے سے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کیلئے بدقسمتی کی بات ہے کہ میں وکٹ کیپر ہونے کے ساتھ کپتان بھی ہوں، البتہ پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند بات یہ ہے کہ خدانخواستہ کسی کو مسئلہ ہوجائے تو بیک اپ میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ عابد علی اور شان مسعود میں ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے سخت مقابلہ تھا،دونوں کی ڈومیسٹک اور اے ٹیموں کی جانب سے کارکردگی اچھی رہی ہے،حالیہ فارم اور وکٹ کیپنگ کی اضافی خوبی کو دیکھتے ہوئے عابد علی کو ترجیح دی،اگر میری کوئی انجری وغیرہ ہوئی تو ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید : کھیل


loading...