بھارتی حیدر آباد: 400 سالہ قدیم مسجد شہید، مسلمانوں میں غم و غصہ

بھارتی حیدر آباد: 400 سالہ قدیم مسجد شہید، مسلمانوں میں غم و غصہ
بھارتی حیدر آباد: 400 سالہ قدیم مسجد شہید، مسلمانوں میں غم و غصہ

  



حیدر آباد (ویب ڈیسک) مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے شہر میں گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن اور حیدر آباد ٹریفک پولیس نے سڑک کی توسیع کے نام پر حیدر آباد میں ایک قدیم مسجد کو شہید کردیا گیا ہے۔

حیدر آباد کے عنبر پیٹ علاقے میں گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن اور حیدر آباد ٹریفک پولیس نے رات کے اندھیرے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک 400 سالہ قدیم یکخانہ مسجد اور عاشور خانہ کومنہدم کردیا ہے۔ جس کے بعد حیدر آباد کے مسلمانوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ وہیں عوامی حلقوں میں اس بات کا بھی تذکرہ ہے کہ ٹی آر ایس کے مسلم دشمنی ایک بار پھر سامنے آگئی ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اس پورے معاملے پر تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کی خاموشی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور جی ایچ ایم سی کے حکام نے وقف بورڈ کی منظوری کے بغیر ہی رات کے اوقات میں مسجد کو شہید کردیا ہے۔ جب اس واقعہ کی اطلاع عام ہوئی تو مجلس اتحاد المسلمین کے جنرل سیکرٹری ورکن اسمبلی یا قوت پورہ سید احمد پاشاہ قادری نے عنبرپیٹ پہنچ کر احتجاج درج کروایا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /حیدرآباد


loading...