پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں کے مہینے کی آمد پر عوام پر مزید مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کو 9 روپے 11 پیسے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ رمضان مبارک ۔۔۔ رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے، ریاست مدینہ بنانے والوں کو رمضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا، رحمتوں اور برکتوں کے مہینے کی آمد پر عوام پر مزید مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے سبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار اور ملکی نظام منجمد ہوگیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 450 ارب کے بجٹ خسارہ پورا کرنےکی ناکام کوشش ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...