کیا پاکستان میں واقعی صدارتی نظام نافذ ہونے جارہا ہے یا نہیں ؟ وزیراعظم نے اعلان کردیا

کیا پاکستان میں واقعی صدارتی نظام نافذ ہونے جارہا ہے یا نہیں ؟ وزیراعظم نے ...
کیا پاکستان میں واقعی صدارتی نظام نافذ ہونے جارہا ہے یا نہیں ؟ وزیراعظم نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دنوں میں کابینہ میں ردوبدل فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں کابینہ میں پھر ردوبدل ہوگا، جو وزیرکارکردگی نہیں دکھائے گا،اس کوگھر جانا پڑے گا، اسد عمرپی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، جلد کابینہ میں واپس آئیں گے۔ انہوں نے صدارتی نظام کے نفاذ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کرسی چلی جائے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،اپوزیشن رہنمائوں کیخلاف تمام مقدمات پچھلی حکومتوں نے قائم کیے ہیں، اگر احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں تواپوزیشن کیلئے سب ٹھیک ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ چاہے کرسی چلی جائے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔اپوزیشن رہنمائوں کیخلاف تمام مقدمات پچھلی حکومتوں نے قائم کیے ہیں، اگر احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں تواپوزیشن کیلئے سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اپوزیشن صرف این آر او کیلئے دبائو ڈال رہی ہے۔ لیکن میں بتا دوں کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔انہوں نے وزراءکو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں کابینہ میں پھر ردوبدل ہوگا۔ جو وزیرکارکردگی دکھائے گا وہی کام کرے گا باقی کو گھر جانا پڑے گا۔اسد عمر تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، اسد عمر بہت جلد کابینہ میں واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، اسی لیے ملک کا آج یہ حال ہے۔ ماضی میں ججز کو گالیاں دی جاتی تھیں۔آج نیب اورعدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی ایم کے کچھ افراد کو بیرون ملک سے پیسے ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو پی اے سی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا ادراک ہے رمضان شریف میں بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے ملک میں صدارتی نظام سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدارتی نظام کے بارے میں کوئی سوچ ہی موجود نہیں ہے۔وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ غیرمنتخب لوگ کابینہ میں آئے ہیں اس لیے صدارتی نظام کے بارے میں تاثر ابھرا، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین کی ضرورت پڑتی ہے، اسلئے غیرمنتخب لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ قانون سازی کیلئے پیش کردہ بلوں پر اپوزیشن کتناساتھ دیتی ہے، پیش کیے گئے بلوں کا تعلق سیاست سے نہیں عوام سے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سور البقرہ کی آیت ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کیلئے قرآن مجید کا حکم واضح ہے۔وزیر اعظم کی ٹویٹ کردہ مذکورہ آیت میں کہا گیا، اور سچ کو جھوٹ سے نہ ملاو، اس سچ کو نہ چھپا وجس کا تمہیں علم ہو: سور البقرہ آیت 42۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے،سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے قوانین میں نمایاں تبدیلیاں ضروری ہیں، مختلف شعبوں میں نجی و سرکاری شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

جمعہ کووزیراعظم عمران خان سے ملائشیا کے سابق وزیر ادریس جالا نے ملاقات کی۔ ادریس جالا نے ترجیحی شعبوں میں اہداف کے حصول کے لئے مختلف تجاویز دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق ملائشین وزیر ادریس جالا کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے۔