حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی

  



اسلام آباد( ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن جو متحدہ مجلس عمل کے سربراہ بھی ہیں انہیں فراہم کردہ سکیورٹی واپس لےلی گئی۔انہیں یہ سکیورٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے آر پی او کی ہدایت پر دی گئی تھی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جمعہ کی شب اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پر تعینات پولیس کی دو موبائلیں اور کے پی کے سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کے گھر کے باہر پولیس چوکی بھی ختم کر دی گئی تھی، سیکورٹی واپس لینے کا اقدام جے یو آئی کے امیر کی جانب سے حکومتی اقدامات پر نکتہ چینی کے باعث کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد