کراچی کے چھ ماہی گیروں کی لاشیں بھارتی سمندر سے مل گئیں

کراچی کے چھ ماہی گیروں کی لاشیں بھارتی سمندر سے مل گئیں
کراچی کے چھ ماہی گیروں کی لاشیں بھارتی سمندر سے مل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک )فشری سیکورٹی انچارج ناصر بونیری نے کہا ہے کہ طوفانی ہواﺅں سے لاپتہ کراچی کے ماہی گیروں میں سے 6 کی لاشیں بھارتی سمندر سے مل گئی ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ 14اپریل کو طوفانی ہواﺅں سے پاکستانی سمندر میں ڈوبنے والی لانچوں کے 22 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے۔تین سو سے زائد ماہی گیروں کو پاکستانی میری ٹائم اور بحریہ نے بچا لیا تھا اور بحفاظت کراچی منتقل کیا گیا۔ جبکہ چھ ماہی گیروں کی لاشیں بھارتی ریاست گجرات کے مچھیروں کو ملیں، جنھیں پور بندر گجرات کے اسپتال منتقل کیا گیا۔لاشوں کی شناخت ان کی سفری دستاویزات سے ہوئیں، لاپتا ماہی گیروں کی فہرست میں نام شامل ہیں۔

جن ماہی گیروں کی لاشیں ملی ہیں ان میں زمین خان، الیاس خان، نور بہادر خان، مراد علی، شائستہ خان، لقمان اور اللہ ڈینو شامل ہیں۔فشری سیکورٹی انچارج نے مزید کہاکہ پور بندر گجرات کے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سے رابطہ ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر اور فہرستیں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی بھارتی گجرات کو بھیجی جا رہی ہیں۔