” الیکشن سے پہلے میں نے آپ کے ساتھ مذاق کیا تھا“وزیراعظم عمران خان کی نقل اتارنے والے پاکستانی نے سب کا ہنسا ہنسا کر برا حال کردیا

” الیکشن سے پہلے میں نے آپ کے ساتھ مذاق کیا تھا“وزیراعظم عمران خان کی نقل ...
” الیکشن سے پہلے میں نے آپ کے ساتھ مذاق کیا تھا“وزیراعظم عمران خان کی نقل اتارنے والے پاکستانی نے سب کا ہنسا ہنسا کر برا حال کردیا

  



گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی نقل اتارنے والے پاکستانی نے سب کا ہنسا ہنسا کر برا حال کردیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک پہاڑی مقام پر موجود شہری کوعمران خان کے لہجے اور اسی طرح کی آواز میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ”میں نے وزیراعظم بننے سے پہلے یہ کہاتھا کہ پاکستان کسی سے بھیک نہیں مانگے گا، میں نے مذاق کیاتھا۔باہر کی دنیا سے لوگ پاکستان میں نوکریاں کرنے آئیں گے ، میں نے یہ بھی مذاق کیاتھا۔میں نے مذاق کیا تھا اور آپ لوگوں نے سیریس لیا اور مجھے وزیراعظم بنایا، اس میں میری کوئی غلطی نہیں،مذاق کو مذاق سمجھنا چاہیے اور جو میں بات سیریس کرتاہوں ،ا سے سیریس کرنا چاہیے ۔ میں نے تبدیلی کی بات کی تھی تو وہ آپ دیکھ رہے ہیں، اسد عمر کو ہٹایا،کسی اور وزارت دی اور اسی طرح یہ تبدیلی جاری رہے گی ، مستقبل میں آپ میں سے کسی کو بھی پاکستان کی وزارت کا موقع مل سکتاہے ،چیزوں کی قیمتیں اس لیے بڑھائیں تاکہ لوگوں کو قد ر ہو، پہلے پاکستانیوں کو قدر نہیں تھی ، ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے اور پاکستانیوں کو قدر ہے کہ یہ چیز کم استعمال کریں، چیزیں مہنگی ہوں گی تو طلب کم ہوگی ، اس طرح ہمارا ملک امریکہ سے آگے جائے گا، بجلی کی لوڈشیڈنگ اس لیے کررہے ہیں تاکہ آپ لوگ وقت پر سوجائیں ، پاکستانی ذہنی طورپر سکون حاصل کریں اور انشاءاللہ ہم لوڈشیڈنگ جاری رکھیں گے اور دورانیہ زیادہ کریں گے تاکہ آپ ایک نیا پاکستان دیکھ سکیں“۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : ڈیلی بائیٹس