مریم نواز کی تازہ ٹوئیٹ سامنے آگئی

مریم نواز کی تازہ ٹوئیٹ سامنے آگئی
مریم نواز کی تازہ ٹوئیٹ سامنے آگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی کونسل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس پر مختلف رہنما اپنا اپنا موقف پیش کررہے ہیں اور اب سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اپنا موقف دیدیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ ”رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے،روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں،تنخوادار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی، حکومت بتائے کہ مجبورعوام انکی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟“۔

مریم نواز کی ٹوئیٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیئے اور زاہد نے لکھا کہ ’’کسی بھی کریانہ سٹور پر جائے وہ آپ کو بتائے گا

ن لیگ کی حکومت میں پورے پانچ سال  آٹا چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکے پپیلز پارٹی کے دور سے بھی ریٹ کم ہوئے ،اب تو ہر چیز کو آگ لگ گی ہے چینی کی قیمت میں 9 ماہ 15 روپے اضافہ ہو چکا ہے،گھی 20 سے 25 روپے اضافہ ہوا‘۔

سعدیہ نے لکھا کہ ’’نااہل حکومت پاکستان سے غربت نہیں غریب مکاؤ مہم پہ کام کر رہی ہے جسکی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کررہے ہیں تاکہ غریب ختم ہو جائیں‘‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’میرے انکل پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں ان کی تنخواہ 26 ہزار ہے ،مہنگائی کی وجہ سے بہت پریشان ہے کہتے ہیں گھر کے اخراجات 35 سے 40 ہزار تک پہنچ گے اور کمپنی والے تنخواہ نہیں بڑھتے اب دونوں بیٹوں کو کالج سے روک کسی کام پر لگانے کا سوچا ہے‘‘۔

اسی طرح دیگر صارفین بھی اپنے اپنے جذبات کا اظہار اور کہانیاں شیئرکررہے ہیں ۔

مزید : قومی