وزیراعظم نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور عمران خان نے کہا کہ آسان کام پچھلی حکومتیں کرچکی ہیؓں اور اب مشکل کام ہم کریں گے ، رمضان سے قبل اوکاڑہ میں بھی سنگ بنیاد رکھیں گے اور کم تنخواہ دار طبقہ بھی اب بینک سے قرض لے کر گھر بنا سکے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ  مدینہ کی ریاست کاماڈل احساس کی بنیادپرقائم ہوا جہاں جانوروں کابھی خیال رکھاجاتاتھا،  مدینےکی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، گھروں کی تعمیرایک مشکل منصوبہ ہے،  اگریہ منصوبہ مشکل نہ ہوتاتوگزشتہ حکومتیں اس پرعمل کرچکی ہوتیں، گزشتہ حکومتوں نےآسان کام جبکہ ہم مشکل کام کررہےہیں،  ہمیں 5 سال میں 50 لاکھ گھربنانےہیں۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ جس معاشرےمیں احساس نہ ہووہ معاشرہ کبھی آگےنہیں بڑھتا، ترقی یافتہ معاشروں میں حکومتیں اپنےعوام کی ضروریات پوری کرتی ہیں،ریاست مدینہ نےکمزورطبقےکواوپراٹھایااوریہ مضبوط ریاست بنی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /رئیل سٹیٹ