شاہد آفریدی نے عمران خان کو ’آئینہ ‘ دکھادیا

شاہد آفریدی نے عمران خان کو ’آئینہ ‘ دکھادیا
شاہد آفریدی نے عمران خان کو ’آئینہ ‘ دکھادیا

  



کراچی(ویب ڈیسک) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیمز چینجر میں ملکی سیاست اور سیاست دانوں کے خلاف بھی کئی انکشافات کئے ہیں، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عمران خان کی پارٹی صاف ہے،کیا عمران خان کے ساتھی صاف ستھرے ہیں، اپنا گھرصاف نہ ہو تو دوسرے پر چیخنا نہیں چاہئے۔

اپنی کتاب میں سیاستدانوں کے علاوہ عسکری سربراہ کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کر کٹ معلومات کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے مجھے ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، نواز شریف ڈلیور کرنا جانتے تھے۔آفریدی نے لکھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ سے تعلقات خراب تھے تو بلاول بھٹو نے معاملہ حل کرانے کی مشروط آفر کرتے ہوئے پیغام بھیجوایا کہ میری ریلیوں میں نوجوان سیاست دانوں کا ساتھ دیں، آپ کا معاملہ حل کروا دوں گا مگر میں نے آفر ٹھکرا دی۔

شاہد آفریدی کے اس موقف نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی اور صادق نے لکھا کہ ” شاہدآفریدی ، عمران خان اب پاکستان کے منتخب شدہ وزیراعظم ہیں، ہمیں انہیں عزت دینی ہے جو کہ ایک وزیراعظم کا حق ہے ، چیزوں کو چلنے دیں ، عمران خان کی خود داری اور اس کے مقاصدکے بارے میں مجھے کوئی شک نہیں ، ایک وژن جسے وہ نیا پاکستان کہتاہے‘۔

آفریدی کے اس موقف پر کچھ سوشل میڈیاصارفین نالاں ہوگئے اور حیا نے لکھا کہ ”شاہدآفریدی صاحب، اب مزید آپ ہمارے ہیرونہیں ہیں“۔

عبدالحسیب نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی ، آپ کو شرم آنی چاہیے ‘

تاہم کچھ صارفین کو شاہد آفرید ی کا موقف پسند بھی آیا اور ایک صارف نے لکھا کہ ’’ بالآخر اب میں شاہد آفریدی کو پسند کرتاہوں، لالا نے تحریک انصاف کی کرپشن بے نقاب کردی‘‘۔

صرف یہی نہیں بلکہ کچھ صارفین نے دیگر لوگوں سے آفریدی کے دفاع کی اپیل بھی کردی اور اور سدرہ میمن نے لکھا کہ ” مہربانی کرکے شاہد آفریدی کی مدد کریں کیونکہ عمران خان نے ذاتی، فیملی اور سپانسرز کی کرپشن پر سوال اٹھائے جانے پر وزیراعظم میڈیا سیل کو شاہدآفریدی اور اس کی فیملی پر لفظی حملوں کا حکم دیدیا ہے ، پی ٹی آئی کے تمام یونٹس کو شاہد آفریدی کی صاحبزادیوں اور بیگم کو ہدف تنقید بنانے کا بتادیاگیاہے ،یہ شرمناک ہے ، ہم لالہ کیساتھ ہیں“۔

مزید : کھیل


loading...